موجودہ دور میں جہاں سچی محبت محض ناول تک رہ گئی ہے، وہیں اسلام آباد کی ایک خاتون نے اپنے نوکر سے شادی کرکے مثال قائل کردی۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹرویو دیتے ہوئے نازیہ کا کہنا تھا کہ ماہانہ 18000 روپے کے عوض سفیان کو گھر کے کاموں کے لیے رکھا تھا۔تاہم سفیان کے اچھے اخلاق، سادگی اور رویے کو دیکھتے ہوئے اسے شادی کی پیشکش کی۔
اسلام آباد کے پوش علاقے میں مقیم نازیہ کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی، انہیں قابل اعتماد ملازم کی ضرورت تھی۔ کئی افراد کی جانب سے سفارشات کے بعد انہوں نے سفیان کو کام پر رکھا۔
نازیہ نے کہا کہ لوگوں نے انہیں بتایا تھا کہ سفیان کبھی کسی کو نظر اُٹھاکر نہیں دیکھتا، پھر سفیان کی سادگی نے ان کا دل جیت لیا۔
اس سے قبل بھی کئی لوگوں نے ان کی دولت کو دیکھتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن انہیں سفیان کی فطرت کی وجہ سے محبت ہوگئی۔
نازیہ کا کہنا ہے کہ ’محبت رتبہ، رنگ، دولت یا کاسٹ کو نہیں دیکھتی‘۔
سفیان کا کہنا ہے کہ جب نازیہ نے پرپوز کیا تو یقین نہیں کر سکا اور صدمے اور جوش سے ’بے ہوش‘ ہو گیا تھا لیکن جب ہوش آیا تو ان سے اپنی محبت کا اعتراف کر لیا۔
ان کے انٹرویو کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرے کررہے ہیں کہ اس جوڑے نے سچی محبت کی مثال قائم کردی۔
Comments are closed.