ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
عمران خان پر خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں وارنٹِ منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کے وکلاء گوہر علی خان، نعیم پنجوتھا اور انتظار پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت ڈھائی بجے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
انہوں نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ توشہ خانہ کیس سے فری ہو کر آ جائیں۔
Comments are closed.