جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

وزیرِ اعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران فوزیہ صدیقی نے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

فوزیہ صدیقی نے درخواست کی کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفترِ خارجہ کو عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی کی امریکا میں حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوزیہ صدیقی کو حکومت کی جانب سے اس حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے وزارتِ خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معاملے پر وزارتِ خارجہ کو امریکی حکومت سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.