جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے راؤ انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے سابق سینئر پولیس افسر راؤ انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے انہیں وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔

اس موقع پر وکیل صفائی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے راؤ انوار کو مقدمے سے بری کردیا تھا، ان کے خلاف کوئی اور کیس نہیں ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا، راؤ انوار چاہیں تو کابینہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔

سندھ پولیس کے سابق سینئر پولیس افسر راؤ انوار کی جانب سے بینظیر بھٹو قتل کیس سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

عدالت نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس نمٹا دیا جس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

واضح رہے کہ راؤ انوار کا نام نقیب اللّٰہ قتل کیس میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

13 جنوری 2018ء کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان نقیب اللّٰہ کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر میبنہ مقابلے میں مارا گیا تھا اور الزام اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر عائد کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.