پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق حیدر علی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حیدر علی رات میں اسپتال میں رہیں گے، جہاں ان کا چیک اپ ہو گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ کل ہوٹل میں آرام کرے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.