حیدرآباد سکھر موٹروے کرپشن کیس میں عدالت نے بینک منیجر سمیت 3 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔
نوشہروفیروز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مبینہ طور پر 3 ارب روپے سے زائد کی کرپشن پر ملزمان کو پیش کیا گیا۔
نوشہرو فیروز کی عدالت نے ایم 6 موٹر وے کے نوشہرو فیروز سیکشن میں کرپشن کیس میں ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کیا۔
ایم 6 موٹر وے نوشہرو فیروز سیکشن میں زمین کی خریداری کے فنڈ میں مبینہ طور پر 3 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی۔
چیف سیکریٹری کی سربراہی میں 2 رکنی ٹیم نے موٹروے ایم 6 مبینہ کرپشن کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زمین کی خریداری کے لیے لینڈایکوزیشن آفیسر کا اکاؤنٹ بینک میں نہیں کھلوایا گیا، جو چیک کا حصہ دفتر میں ہے، اس پر کسی کے بھی دستخط نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کچھ چیک ایک سے زائد زمینداروں کے نام پر جاری کیے گئے، چیکس پر لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے بجائے ڈی سی نے سائن کیے ہیں۔
چیف سیکریٹری کی رپورٹ کے مطابق بینک سے ایڈوانس رقم لی گئی، جس کا ڈی سی آفس میں ریکارڈ نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق بینک سے 3 ارب چالیس کروڑ نکلوائے گئے اور بیرون ملک مقیم افراد کو رقوم بھیجی گئی۔
Comments are closed.