حیدرآباد میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے پبن پولیس چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے 2 اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد کے علاقے ہوسٹری میں پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار افراد کو مشکوک جان کر پولیس اہلکاروں نے تلاشی لینے کی کوشش کی۔
کار میں موجود 4 نامعلوم ملزمان نے 2 پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور جاتے ہوئے 2 سرکاری رائفلیں، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.