حیدرآباد میں قومی شاہراہ کے قریب کار پرفائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
اے ایس پی اعلینہ راجپر کے مطابق فائرنگ لغاری برادری کے ایک گروپ نے قومی شاہراہ پر گوٹھ چھلکری کے قریب کی۔
اے ایس پی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کےمطابق مقتولین عدالت میں پیشی کےبعد واپس گھر جا رہے تھے، فریقین کےدرمیان پرانی دشمنی پر عدالت میں کیس دائر ہے۔
لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.