حیدرآباد میں ماہرِ جلد ڈاکٹر دیورام راٹھی کے قتل کے الزام میں مزید دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) حیدرآباد کے مطابق مرکزی ملزم ڈرائیور حنیف لغاری نے ڈاکٹر دیورام کے گھر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قتل کی وجہ مذہبی جنونیت نہیں لوٹ مار کرنا تھا، ملزمان نے گاڑی میں ڈاکٹر پر تشدد کیا اور رقم کا معلوم کرتے رہے۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ رقم کا نہ بتانے پر ملزمان نے چھری کے وار سے ڈاکٹر دیورام کو قتل کیا۔
اے ایس پی نے کہا کہ قتل کی واردات میں 5 ملزمان تھے، چار گرفتار کرلیے جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔
ڈاکٹر دیورام راٹھی کو 8 مارچ کو سٹیزن کالونی میں قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.