بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدرآباد میں ڈینگی سے ایک مریض کا انتقال، آج 315 افراد ڈینگی سے متاثر، محکمہ صحت

حیدرآباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔

کراچی صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 46 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی سے کراچی میں 41 اور حیدرآباد میں 3 افراد کا انتقال ہوا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ میرپورخاص اور شہید بےنظیرآباد میں وبا سے ایک ایک شخص کا انتقال ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ سندھ میں 315 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔ 

کراچی میں 242، حیدرآباد میں 53، میرپورخاص میں 10افراد، سکھر میں پانچ، شہید بے نظیر آباد میں تین اور لاڑکانہ ڈویژن میں دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.