اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 13 سالوں میں سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیم کو تباہ کر دیا ہے، بچوں کی فیسیں، کتابوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حیدر آباد کو پیپلز پارٹی نے اپنے لوگوں کے حوالے کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے لوگ گٹر کا پانی پی رہے ہیں، گندا پانی پھلیلی نہر میں ڈالا جا رہا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو تنگ کیا جاتا ہے، پولیس گردی کی جاتی ہے۔
Comments are closed.