اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے قبل سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ظہرانے می مٹن کڑاھی، چانپیں، بریانی، مچھلی فرائی، چکن جیسے لذیذ پکوان شامل تھے جبکہ مہمانوں کے لیے جوس اور میٹھے میں حلوے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدر آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن حیدرآباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
جام خان کی رہائش گاہ پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کے دوران آج کے جلسے اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
جلسے سے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔
Comments are closed.