پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کے بعد حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جارہی ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس نرخوں میں 35 فیصد تک اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف سلیبس میں 550 سے 9 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35 فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ تجویز نومبر سے فروری تک 4 ماہ کیلئے ہے۔
Comments are closed.