منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

حکومت کے کچھ لوگ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں ہیں، ملک احمد خان

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت میں کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ پی ٹی آئی والے دہشت گردوں جیسے کام کر رہے ہیں، ان پر پابندی ہونی چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان کے دستخط والی فائل سے متعلق وضاحت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے تحریک لبیک پر پابندی لگا رہے تھے میں تب بھی خلاف تھا۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنا سنگین جرائم ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ محمد خان بھٹی نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سنجیدہ نوعیت کے ہیں، عمران خان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹر نے غیر ملکی بینک کی جعلی گارنٹی بنوائی۔

ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے لیے ایک نیا سلسلہ قائم ہے اور پتا نہیں کیوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایگزیکٹیو کا اختیار کیسے استعمال کرسکتی ہے جے آئی ٹی کیسے بناسکتی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کے تمام پروسیڈنگ پر اعتراض تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.