وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو لکھ گئے خط پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے ردعمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی نے کہا کہ خدا کے لیے سیکیورٹی ادارے سیاسی عمل سے باہر رہیں۔
ایمل ولی کا کہنا ہے کہ ہم سیکیورٹی اداروں کی مزید بے توقیری نہیں چاہتے۔
اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے متعلق خط واپس لیا جائے، ورنہ کھل کر مخالفت کروں گا۔
Comments are closed.