بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی تبدیلی ضروری ہے، جاوید لطیف

مسلم لیگ نون کے ایم این اے میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی تبدیلی سے کچھ فرق نہیں پڑے گا، حکومت کی تبدیلی ضروری ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج لاہور واجد منہاس نے مسلم لیگ نون کے ایم این اے میاں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

جاوید لطیف کے وکلاء نےمؤقف اپنایا کہ وہ بے قصور ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، عدالت نے تفتیش مکمل نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی اور پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ۔

عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پہلے ہڑتالیں پھر احتجاج اور پھر لانگ مارچ ہو گا،جتنے مرضی مقدمات بنا لیں ،وہ قوم کی آواز بن کر دکھائیں گے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.