جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) سے کوئی خطرہ نہیں، حزب اختلاف انتشار پھیلارہی ہے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے اپوزیشن اتحاد پر کڑی تنقید کی اور ساتھ ہی حزب اختلاف کو انتخابی اصلاحات کے لیے مذاکرات کی دعوت دیدی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو اپنا شوق پورا کرنے دیں، اپوزیشن کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، اپوزیشن کے فیصلے بے وقوفانہ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ عوام کے لیے نہیں اپنی چوری بچانے کے لیے ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مہنگائی سمیت عوامی مسائل کا ادراک ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشینز انتخابات میں شفافیت کیلئے ناگزیر ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس کابینہ ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ الیکشن کمیشن کا ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن میں کردار متنازع رہا ہے۔

ارکان نے مزید کہا کہ حالیہ دونوں یہ بات سامنے آگئی کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں رہا، اسے مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.