بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کورونا کے باعث نافذ کرفیو فوری ختم کرے، نیدرلینڈز کی عدالت کا حکم

نیدرلینڈز کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس  کےباعث لگایا گیا کرفیو فوری طورپرختم کرے۔ 

دی ہیگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈز کی عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ حکومت ہنگامی اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈز میں 23 جنوری سے نافذ کرفیو میں 2 مارچ تک توسیع کی گئی تھی۔ کرفیو کے اعلان کے بعد نیدرلینڈز میں تین روز تک عوام نے احتجاج کیا تھا۔

نیدر لینڈز میں جنگ عظیم دوم کےبعد پہلی بار ملک میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.