بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا 3 روزہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم آئندہ ماہ چلانے کا فیصلہ

حکومتِ پاکستان نے 3 روزہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم آئندہ ماہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ہدف 2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع ای پی آئی نے بتایا کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 2 تا 6 اگست جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق 2 روزہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔ 

ملک بھر میں آج سے 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،جس کا ہدف 5 سال تک کی عمر کے 3 کروڑ 30 لاکھ بچے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 67 اضلاع میں ہوگی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قومی ذیلی پولیو مہم میں 1 لاکھ 80 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.