حکومتِ پاکستان نے 3 روزہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم آئندہ ماہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ہدف 2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع ای پی آئی نے بتایا کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 2 تا 6 اگست جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق 2 روزہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 67 اضلاع میں ہوگی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ قومی ذیلی پولیو مہم میں 1 لاکھ 80 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے۔
Comments are closed.