download hello vietnam www gogol ecom subtle 中文 indian divorced dating sites australia almaty photos south asian singles toronto

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ پر تحفظات کا اظہار

وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے کنڈکٹ پر تحفظات ظاہر کر دیئے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیں اور سیاسی میدان میں آئیں، لگتا ہے کہ اپوزیشن اور چیف الیکشن کمشنر ایک ہی زبان بول رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا وفد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نہیں ہوتا کہ چیف الیکشن کمشنر خود کو اپوزیشن کے طوپر پیش کریں، الیکشن کمیشن کے ارکان آگے بڑھیں، فیصلے کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتہائی نالائق بچوں پر مشتمل ہے، اپوزیشن کو منظور نہیں تو انتخابی عمل میں اپنی اصلاحات لے آئے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات پر عمل کرنا چاہتی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی، عدالتِ عظمیٰ نے درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے عائد اعتراضات برقرار رکھے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن بیٹھ کر بات کرے، میں نہ مانوں کی رٹ لگانے سے جمہوری عمل کمزور ہو گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن صرف وقت گزاری سے کام چلا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا منصوبہ 2028ء پر نہیں جانے دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.