اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈٹیکنا لوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قوم کا پیسہ واپس لانے کے لیے ایک الگ کمیشن لایا جارہاہے جن سے ان کی چیخیں اور زیادہ نکلیں گی،ہم معاف کرنے کےلیےتیار ہیں پیسا لوگوں کا ہےوہ واپس کریں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن والےرپورٹ پڑھنےسےپہلے ہی ری ایکشن دےدیتےہیں،ن لیگ کاسب سےبڑامسئلہ ان کےپاس انگریزی میں رپورٹ پڑھنےوالاکوئی نہیں،حکومت پاکستان کہتی ہے کہ پیسا لوگوں کا ہے جو انہیں واپس ملنا چاہیے۔
وفاقی وزیر برائے ٹیکنا لوجی کا کہنا تھا کہ زرداری ،نواز ،فضل الرحمٰن چاہتے ہیں کہ پیسے سمیت انہیں معاف کردیاجائے،ہمارا مقصد کمیشن کے ذریعے انٹرنیشنل پیسہ پاکستان میں واپس لانا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ قبضہ گروپوں اورشریف فیملی کےدرمیان باہمی تعلقات چل رہے تھے،ان کے مطابق قبضہ گروپ زمینوں پرقبضہ کرتےتھےاورحکومت انہیں نہیں پوچھتی تھی۔
فواد چوہدریا کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں کے لیے کرپشن کوئی بڑی بات تھی ہی نہیں،ن لیگ شرمندہ ہونے کی بجائےقبضہ گروپوں کےساتھ جاکرکھڑی ہوگئی،مسلم لیگ ن میں ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا۔
The post حکومت کا قوم کا پیسہ واپس لانے کیلیے کمیشن بنا نے کا اعلان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.