بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ملک میں 70 سال میں 40 سے 50 ہزار لوگ داخل ہوئے، ان کا اتا پتا نہیں، تمام ویزے آن لائن کر دیئے گئے ہیں، غیرملکیوں کو ایلین کارڈ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے نیشنل فارنزک لیب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جا رہے ہیں، پاکستان سے منشیات باہر نہیں جارہیں، باہر سے منشیات یہاں آرہی ہیں، آئس کوکین بیرون ملک سے آتی ہے۔

وزیرداخلہ نے آزاد کشمیرانتخابات میں بلے کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کشمیر جارہے ہیں، تحریک انصاف کشمیر میں حکومت بنائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول دل کا جانی ہے، بلو رانی کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے 5 اگست کے اقدام کی واپسی تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، کشمیر میں پانچ چھ نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کاکہنا تھا کہ چمن بارڈر کو پہلی تاریخ سے الیکٹرونک کردیں گے۔

شیخ رشید نے کہاکہ ویکسی نیشن والوں کیلئے طور خم بارڈر کھول رہے ہیں، این سی او سی سے طورخم بارڈر پر رکے لوگوں کیلئے بات کروں گا، ہم پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی آمد کیلئے راستہ تلاش کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا فیصلہ کابینہ میں ہوگا، کابینہ کالعدم قرار دیتی ہے تو ٹی ایل پی کالعدم ہوجائے گی ورنہ نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.