اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر 16جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے 11روپے لیٹر تک مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی ہے، جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے 40پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم کی قیمت میں ساڑھے 11روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی ہے جبکہ مٹی کا تیل ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل ایک روپے 40پیسے بڑھانے کی سمری ارسال کی ہے۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا، جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ 15 جولائی کو جاری کرے گا۔
Comments are closed.