بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت پنجاب کا انتظامی افسران کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے انتظامی افسران کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، این اے 75 میں ری پولنگ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے فردوس عاشق اعوان اور علی اسجد ملہی کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے، وزیراعظم سے ملاقات میں علی ظفر ایڈووکیٹ اور علی اسجد ملہی بھی شریک ہوئے، جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ون آن ون بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سےمتعلق وزیر اعظم کو بریف کیا گیا، قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ لائحہ عمل پر مشورہ دیا۔

قانون ٹیم کی رائےکی روشنی میں الیکشن کمیشن فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم نے قانونی لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.