مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب اور وفاق میں اعتماد کاووٹ نہیں چاہتی۔
یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
وہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور وفاق میں اعتماد کاووٹ نہیں چاہتی، پاکستان کو بھنور سے نکالنے کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔
نون لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے اپیل کی ہے کہ عوام حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے کیئے جانے والے لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کریں۔
Comments are closed.