حکومت نے 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار روپے کا پرائز بانڈ ختم کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں بانڈز کی مزید قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 15 ہزار روپے کا بانڈ 30 جون کے بعد کیش نہیں ہوسکے گا۔
جبکہ ساڑھے 7 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کو کیش کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی رقم دے کر بانڈز کو 25 اور 40 ہزار روپے کے بانڈز میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین پرائز بانڈز کو اسپیشل سیونگز اور ڈیفنس سیونگز میں تبدیل کرواسکتے ہیں۔
اسی طرح پرائز بانڈز کو بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کیش کروایا جاسکے گا۔
Comments are closed.