تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں 10 نئے نیشنل پارکس کا افتتاح کردیا ہے۔
پنگولین کے تحفظ سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں فیصل جاوید نے کہاکہ پنگولین کے تحفظ سے متعلق پروگرام قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک بھر میں 10 نئے نیشنل پارکس کا افتتاح کیا ہے جبکہ پہلے سے موجود نیشنل پارکس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی، سیاستدان ملکر پاکستان کا تصور دنیا میں بہتر بناسکتے ہیں، پاکستان میں موجود قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جانا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھاکہ وائلڈ لائف بورڈ کو حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی، گزشتہ حکومتوں نے جنگلی حیات پر بالکل توجہ نہیں دی۔
فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں تو انسانوں کا بھی خیال نہیں رکھا گیا، ہماری حکومت جنگلی حیات کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان جلد وائلڈ لائف سے متعلق منصوبوں کا بھی آغاز کریں گے۔
Comments are closed.