حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔
وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔
پیٹرول پر آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے، مٹی کے تیل پر 13 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔
ذرائع وزارتِ پیٹرولیم نے مزید بتایا ہے کہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
وزارت ِپیٹرولیم کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مٹی کے تیل پر لیوی 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر لیوی 90 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔
Comments are closed.