حکومت کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا گیا۔
محکمۂ صحت کی جانب سے اس حوالے سے نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ آپ صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں۔
محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف بطور سربراہِ خاندان مزید ایک فرد کا علاج کرانے کے مجاز ہیں۔
محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاج میں 10 لاکھ روپے سے زائد رقم کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی اس کا انتظام کرے گی۔
Comments are closed.