بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعد رضوی نے کتنا حق مہر ادا کیا؟

امیر تحریک لبیک پا کستان حافظ سعد حسین رضوی گزشتہ روز اپنی ماموں کی صاحبزادی رابعہ بی بی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں نکہ کلاں اٹک میں ہوئی، نکاح سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا۔

شادی کی تقریب سادہ اور مختصر تھی جس میں صرف قریبی عزیز اور رفقا کو مدعو کیا گیا تھا۔

نکاح کے لیے سعد حسین رضوی نے سفید لباس کے ساتھ اپنے روایتی عمامے کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے سعد حسین رضوی کے نکاح کی ایک ویڈیو شیئر کی اور جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔

ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ حق مہر کی رقم 11 ہزار روپے ادا کی گئی۔ نکاح کے موقع پر سعد حسین رضوی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سعد رضوی کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔

نکاح کی تصویری جھلکیاں:

 شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی رشتہ داروں ،تحریک لبیک پاکستان کی مجلسِ شوریٰ سمیت کارکنان نے شرکت کی۔

سعد رضوی کا ولیمہ 6 فروری بروز اتوار لاہور سبزہ زار اسٹیڈیم میں ہوگا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.