بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ ایکشن کی درستگی تک بولنگ کیلئے معطل رہیں گے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کے ایک سے زائد گیندوں پر ٹیسٹ میں اعتراض سامنے آیا ہے، ان کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ہوا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں مجھے تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ايل) ميں ميدان ميں ہو گا

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں اس وقت رپورٹ ہوا تھا جب وہ سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین اپنا بولنگ ایکشن درست کرکے دوبارہ ٹیسٹ دیں گے اور ٹیسٹ کلیئر ہونے پر دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بولنگ ایکشن کی درستگی کے لئے پی سی بی نوجوان فاسٹ بولرکی معاونت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.