پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل پروفیشنل لائر ہیں،حکومت نے انہیں پھنسا دیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جج نے کہا آپ ایک طرف کہہ رہے ہیں مقدمہ نہ سنیں، چیف جسٹس نے کہا جو انکار کر چکے وہ فل کورٹ میں کیسے بیٹھیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ 15 نہیں بیٹھ سکتے تو 6 ججز شامل کر لیں، اٹارنی جنرل سے کہا گیا کہ ذہن بنا کر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکریٹری دفاع اور مالیات نے رپورٹ پیش کی کہ ملک ڈوب چکا، کسی بھی حکومت کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، حکومتی رپورٹ میں کہا گیا الرٹ اتنا زیادہ ہو چکا کہ کمر ٹوٹ چکی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومتی رپورٹ میں کہا گیا مالیاتی مشکلات اتنی ہیں کہ ملک ناکام ہے، سیکریٹری دفاع نے کہا ملک میں سیکیورٹی نہیں، الیکشن مشکل ہیں ،جج نے یاد دلایا الیکشن ہونے ہیں اور یہ آئینی ذمے داری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے بیانات بد نیتی پر مبنی باتیں ہیں، کوئی حکومت تسلیم کرے گی؟ کہ ناکام ریاست ہیں، یہ صرف نامزدگیوں پر حکومت چلانا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.