جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

حکومت نہ بنی تو لبنان ٹائی ٹینک کی طرح ڈوب سکتا ہے، پارلیمانی ا سپیکر

لبنانی پارلیمان کے اسپیکر نابیہ بری نے ملک کا موازنہ بدقسمت لگژری جہاز ٹائی ٹینک سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی حکومت نہیں بنی تو لبنان ٹائی ٹینک جہاز کی طرح ڈوب سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے بحران کے دوران لبنان کے دو سب سے سینیئر سیاستدانوں کے درمیان تنازعہ جاری ہے کہ لبنان میں حکومت سازی میں ناکامی کے ذمہ دار کون ہے؟

لبنان کے صدر مائیکل عون نے ملک میں جاری سیاسی بحران کا  ذمہ دار نامزد وزیر اعظم سعد حریری کو ٹھہرایا۔ جس کے جواب میں سعد حریری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ’میں نے پیغام وصول کرلیا تاہم وہ کسی جواب کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر نابیہ بیری نے دونوں کے درمیاں صلح کی کوششوں کو ترک کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.