بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت ناراض بلوچوں سے مذاکرات شروع کرے، خالد مگسی

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما خالد مگسی نے کہا ہے کہ حکومت ناراض بلوچوں سے مذاکرات شروع کرے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مگسی کا کہنا تھا کہ ان کی شہباز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، شہباز شریف مسکرا کر ملتے ہیں۔

خالد مگسی نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑنے کے لیے ان پر دباؤ تھا یا نہیں، یہ کسی کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.