گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت مساجد بند نہیں کرنا چاہتی لیکن اقدامات ضروری ہیں۔
مساجد کے لیے حکومت کاکورونا ایس اوپیز طے کرنے اور رمضان میں نماز تروایح و دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سر براہی میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں گورنرز، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور علماء نے شرکت کی ، اجلاس میں مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکاء کو کورونا صورتحال پربریفنگ دی۔
لاہور سے گورنرپنجاب چوہدری سرور اور15سے زائد علماء نے ویڈیو لنک سے شر کت کی، گورنر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سے بھی حکومتی ذمہ داران کانفرنس میں شریک ہوئے، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی عاشق حسین بھی شریک ہوئے۔
صدر پاکستا ن نے کہا کہ کوروناکیخلاف علماء کابھی اہم کردار ہے ہم انہیں ساتھ لیکر چل رہے ہیں ،کورونا سے بچائو کے لیے ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ علماء کورونا سے بچائو کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے علماء حکومتی اداروں سے تعاون کر یں
انہوں نے کہا کہ مساجداورمدارس سےمتعلق فیصلےعلماء کی مشاورت سےکیےجائیں گے۔
Comments are closed.