وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر سے مثال قائم کررہی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈی بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو نئی ماڈل پناہ گاہوں سے متعلق پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر پناہ گاہ کے لئے 4 رکنی انتظامی بورڈ بھی جلد تشکیل دیا جائے گا، آئندہ ایک ہفتے میں ہر پناہ گاہ کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا اجرا کیا جائے گا۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے، حکومت ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر سے مثال قائم کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی حکومت کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت پناہ گاہوں کے اسٹاف کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے۔
Comments are closed.