وزیراعظم عمران خان کا ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ حکومت قانون کی بالادستی کے لیے تاریخی جنگ لڑ رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب، خیبرپختونخوا کے مزید 3 شہروں تک ’کوئی بھوکانہ سوئے‘ پروگرام کو وسعت دینے کی تقریب سے خطاب کیا۔
اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے، موبائل کچن کے ذریعے غریبوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا، جب ریاست کی طرف سے غریب روٹی کھائیں گے تو پاکستان میں برکت آئے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہاں جہاں بھوکے لوگ ہیں وہاں سروس فراہم کریں گے، پشاور لاہور اور فیصل آباد میں پروگرام شروع کر دیا ہے، پروگرام سے مستحق اور پسماندہ طبقہ مستفید ہو سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زیادہ خیرات دینے والے چند ملکوں میں شامل ہے۔
اُن کا صحت سہولت سے متعلق مزید کہنا تھا کہ اسلام آبادمں پہلی بار آبادی کو ہیلتھ کوریج دے رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ سے اسپتالوں میں مقابلے کا رجحان ہو گا۔
Comments are closed.