وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت علما اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کررہی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نورالحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمنوں کو تصادم کرانے میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو دینی مدارس شرائط پر پورا اُترتے ہیں ان کو اسناد جاری کی جائیں گی، وزارت تعلیم میں بڑی تبدیلی کررہے ہیں تاکہ مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھے۔
نورالحق قادری نے کہا کہ علما اور حکومت کے درمیان ایک خلیج تھی، موجودہ حکومت اس کو ختم کررہی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مدارس کے نظام کو مزید مضبوط کررہے ہیں اس کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔
Comments are closed.