محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل 3 فروری سے شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کے پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن (ہیلتھ) ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، اس میں نجی شعبے سے وابستہ ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شامل ہیں۔
صوبائی وزیر صحت کے مطابق ویکسین سائنوفارم کورونا وائرس کے خلاف 90 فیصد کار آمد ہے۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق ویکسین کے لیے کراچی کے تمام اضلاع کی سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویکسین کے دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد جبکہ دیگر شہریوں کو آخری مرحلے میں ویکسین لگائی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ویکسینشن کے آخری مرحلے میں سندھ بھر کے تمام اضلاع سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا جائے گا۔
Comments are closed.