بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت سندھ نے 8 اگست تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کیا ہے، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے 31 جولائی سے 8 اگست تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق نوٹیفکیشن میں استثنیٰ کے حامل کچھ سیکٹرز ایس او پیز کے مطابق کام کریں گے۔

این سی او سی کے مطابق فضائی آپریشن پہلے سے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق جاری رہیں گے، ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں وفاقی دفاتر میں عملے کی تعداد کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور متعلقہ سروسز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.