امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت حالات کے ادراک میں ناکام ہوچکی۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت ایسے بحرانوں کو جنم دے رہی ہے جنہیں حل کرنے میں دہائیاں لگ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تمام حدیں کراس کر گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت حالات کا ادراک کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.