بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو آج شام پتا چل جائے گا، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ شیدا ٹلی کو آج شام تک پتا چل جائے گا۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے والے شیدا ٹلی کو آج کو آج شام تک پتا چل جائے گا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہاکہ ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹس کے سامنے ہوگی، فارم 45 دیے بغیر کسی پریزائیڈنگ افسر کو نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری طرف طلال چوہدری نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خبر آج بنے گی، 70 سال بعد پہلی بار وفاق کشمیر سے الیکشن ہارے گا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ن لیگی پولنگ ایجنٹ نتیجے کی کاپی لے کر ہی آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.