بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیلجیئم اور چین میں سیلاب کی تباہ کاری، نظام زندگی معطل

یورپی ملک بیلجیئم اور چین میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، اور نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہا کر لے گیا، جبکہ مختف شہروں میں سیلاب سے ٹرین سروس بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب چین کے مشرقی ساحلوں سے طوفان ان فا ٹکرا گیا۔ خراب موسمی صورتحل کے باعث شنگھائی سمیت ساحلی شہروں سے ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ٹرین سروس بھی معطل ہے، جبکہ بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ 10 لاکھ سے زائد افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ شنگھائی کی بندرگاہ کو بھی خالی کروادیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.