وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک کےدرمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قراداد پیش ہو چکی ہے،ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دیےگئے، احتجاج کا سلسلہ بھی ختم ہو چکا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا جاری سلسلہ بھی ختم ہو چکا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قرارداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، پرائیویٹ رکن اسمبلی کی جانب سے20اپریل کو پیش کی گئی قرارداد پر بحث کی جائےگی۔
Comments are closed.