پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد نیا اضافہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اضافے سے پہلے حکومت ادویات کی قیمتوں میں 12 مرتبہ اضافہ اور رد و بدل کر چکی ہے، جان بچانے کی 472 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ حکمرانی کی علامت ہے۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سرجیکل آلات کی قیمتوں میں اضافے سے مریضوں پر شدید مالی دباؤ پڑے گا، ایسا کوئی شعبہ نہیں بچا جو اس حکومت کی ناکام پالیسیوں سے متاثر نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا را عوام سے صحت اور علاج کا حق تو نہ چھینیں، زندگی بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لوگوں سے جینے کا حق چھینا جا رہا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے ادویات اسکینڈل پر حکومت نے کیا کاروائی کی کسی کو علم ہی نہیں، بے رحم نا اہل حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔
Comments are closed.