بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی 17 ارکان نے بھی اپنے امیدواروں کو ووٹ نہ دیا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ناکام کرنے کیلئے پی ڈی ایم نے سینیٹ میں ووٹ دیا، حکومت کے 17 ارکان نے بھی حکومتی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اب استعفیٰ دینا چاہئے اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہئے۔

یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں عدم اعتماد ہوچکا ہے، ہم حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھائیں گے۔

رہنما نون لیگ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لوگوں کو 50 -50 کروڑ ڈویلپمنٹ فنڈ کی رشوت دی گئی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز…

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ یہ لوگ منتخب نمائندوں کا احترام نہیں کرتے، غیر منتخب ٹولہ مسلط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.