مسلم لیگ نون کے رہنما اور پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے، حکومتی ناکامی کی وجہ سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والےاہلکاروں کی قیمتی جانوں کاضیاع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ ناموس رسالت ﷺ ہرمسلمان کے عقیدے کا بنیادی جزو ہے، کوئی مسلمان ناموس رسالت ﷺ پر سمجھوتا نہیں کرسکتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کیلئے باعث تشویش اور افسوسناک ہیں، پی ڈی ایم ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے، حکومتی ناکامی کی وجہ سے شہریوں اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی قیمتی جانوں کاضیاع ہوا، 2017 میں بھی اسی طرح کے پرتشدد واقعات ہوئے تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان واقعات کے نتیجے میں اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، پاکستان میں امن اس وقت ہی قائم ہوسکتا ہےاگراسےآئین اور عوامی خواہشات کیمطابق چلایاجائے۔
Comments are closed.