بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی نااہلی سے ڈینگی اور اسموگ میں اضافہ ہوا، عظمی بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے ڈینگی اور اسموگ میں اضافہ ہوا، این اے 133 میں جمشید چیمہ نے جان بوجھ کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے وزیر نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے کہ جو اسموگ پر بات کرے اس کو پکڑ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کا تجربہ ہوا تو یہ دنیا کا مہنگا ترین انتخاب ہو گاکیونکہ الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ سو ارب کا تخمینہ لگایا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ تو کہتے تھے ہم کھلی کتابیں ہیں، کورونا بھی انہوں نے ہم پر ڈال دیا، ڈینگی پر ایک دھیلے کا کام نہیں کیا اور یہ اسموگ تو پہلی دفعہ توآئی نہیں۔

نون لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ لوگ ڈینگی سے لڑ رہے ہیں،مر رہے ہیں،موٹروے کے اطراف آج بھی فصلوں کی باقیات جلائی جارہی ہیں، اینٹوں کے بھٹے بدستور اپناکام کر رہے ہیں،لوگوں کی طبیعت خراب ہورہی ہے، آنکھیں خراب ہورہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی سے نہیں، ہمارا ہدف پی ٹی آئی اورحکومت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.