بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ: بزرگ خاتون کی بالیاں نوچ لی گئیں

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے بزرگ خاتون کے کان سے بالیاں نوچ لیں، واقعہ باغبان پورہ میں پیش آیا۔

ڈاکوؤں نے وحشیانہ طریقے سے بزرگ خاتون کے طلائی زیورات اتروا لئے، بیٹی خوف کے مارے زیورات اتارنے میں مدد کرتی رہی.

پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون گھر کے باھر گلی میں بیٹھی تھیں کہ سرخ رنگ کی جیکٹ اور کیپ پہنے ایک شخص نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں لیں۔

واردات کے بعد ملزم موٹر سائیکل پر موجود اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.